12:01 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ایران کی پارلیمنٹ میں پاکستان کے حق میں نعرے، اسرائیل کیخلاف یکجہتی پر اظہار تشکر

تہران: ایران کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت پر "پاکستان تشکر، تشکر” کے نعرے لگائے گئے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ سے خطاب میں پاکستان کی حمایت کو سراہا، جس پر ارکانِ پارلیمنٹ نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل کے شہریوں پر حملوں کی شدید مذمت کی اور عوام سے دشمن کے خلاف متحد و ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔ اجلاس میں ایرانی ارکان نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے کمانڈرز، اہلکاروں اور جوہری سائنسدانوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔ ایران کو آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

پاکستان نے یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اٹھایا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی جارحیت کو علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION